لکی مروت (این این آئی)لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 3 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دریائے کرم کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ٗکارروائی
کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز بر آمد کرلیے گئے ہیں ٗپولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –