اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرزکو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ دوسروں کو ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، غیر ملکی فنڈزپرپلنے والی پی
ٹی آئی قیادت کو دوسروں کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔انہو ں نے کہا کہ اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردار کلیدی ہے ٗپاکستانی قوم اور سکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید ناانصافی ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں۔