ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطے،آئی بی کا مبینہ خط،حکومت نے بڑی کارروائی شروع کردی

datetime 28  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے مبینہ خط کے معاملے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔انٹیلی جنس بیورو سے متعلق مبینہ میمورینڈم گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامنے آیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مبینہ خط میں مختلف ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق بتایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی بی کے مبینہ میمورینڈم کے سامنے آنے کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

جس کا مقصد ان لوگوں کی نشاندہی کرنا اور معلومات سامنے لانا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر میمورینڈم تیار کیا اور اسے میڈیا پر جاری کیا۔ذرائع کے مطابق آئی بی اور حکومت کا خیال ہے کہ اس طرح کی کوئی رپورٹ یا میمورینڈم تیار ہی نہیں کیا گیا تو پھر یہ سامنے کس طرح سے آیا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کیلئے وزارت قانون سے بھی مشاورت کی گئی اور مبینہ میمو کے بارے میں مقدمہ آئی بی کی مدعیت میں درج کیے جانے کا امکان ہے جس کی درخواست کسی بھی وقت دے دی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…