لاہور( این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرکے حمایت حاصل کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوں
کے بعد آصف علی زرداری نے خود خورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی کی قیادت پر عزم ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر کے اس تحریک کو ناکام بنایا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے رابطوں سے قبل سید خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔