منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کلبھوشن یادو حوالے کر دو بدلے میں ہم سے ۔۔ بھارت نے اپنا ایجنٹ چھڑوانے کیلئے کیا پیشکش کر دی ؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کئے جا سکتے ہیں، بھارت کی جانب سے افغان سکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعےپاکستان کوکی جانے والی پیشکش

خواجہ آصف سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشا سوسائٹی فورم کو دیے جانے والے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پیشکش کی تھی کہ کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور پاکستان کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں اور کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے افغانستان میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ ہے جس سے بھارت کے عزائم کا پتہ چلتا ہے، افغانستان کی معاشی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور مددکرنے کادعویٰ کرنے سے پہلے دنیا یہ دیکھے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ بھارت کی مدد سے کونسی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں بلکہ فغانستان کی حکومت نے خود اعتراف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جڑیں افغانستان میں ہیں بالخصوص 2014میں پشاور کے آرمی پبلک سکول حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی افغانستا ن میں موجود ہےجس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے ذریعے پاکستان کو کلبھوشن یادو کے بدلے آرمی پبلک سکول کے حملہ آور حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…