جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا اہم رہنما قتل، پوری جماعت سوگ میں ڈوب گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آ ئی این پی )تحریک انصاف کے مقامی رہنما ملک ریاض عرف شوکت کھوکھر کو ان کے ڈیرے پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ بھائی اور ملازم سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کاہنہ میں پی ٹی آئی رہنما ملک شوکت کھوکھراپنے ڈیرے پر تعمیر و مرمت کرا رہے تھے کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنے سے ملک شوکت کھوکھر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا

بھائی ارشاد اور ملازم نور زخمی ہو گئے۔مقتول کے ورثا نے شوکت خانم اسپتال کے قریب ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملک ریاض عرف شوکت کھوکھر کی غلام مصطفی گروپ سے دشمنی تھیدریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق جونہی یہ خبر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت تک پہنچی تو انہوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…