اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کلثوم نواز کا علاج برطانیہ کے مہنگے ترین ہسپتال میں ہو رہا ہے جہاں صرف برطانوی شاہی خاندان کے افراد ہی علاج کرواتے ہیں، عام برطانوی شہری یا بزنس مین اس ہسپتال میں علاج
کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ عامر لیاقت حسین نجی ٹی وی پروگرام میں لندن میں بیگم کلثوم نواز پر اٹھنے والے اخراجات اور دیگر تفصیلات سامنے لے آئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے نمائندے سے رابطہ کیا جس نے بیگم کلثوم نواز کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات اور دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا بیگم کلثوم نواز کا علاج جس ہسپتال میں ہو رہا ہے وہ برطانیہ کا مہنگا ترین علاقے میں موجود برطانیہ کا مہنگا ترین ہسپتال تصور کیاجاتا ہے جس کا نام پرنسس گریس ہسپتال ہے جس کی عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہے۔ اس ہسپتال میں برطانوی شاہی خاندان کے افراد ہی علاج کروا تے ہیں چونکہ اس ہسپتال کا شمار برطانیہ کے مہنگے ترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے اس لئے کوئی عام برطانوی شہری یا بزنس مین بھی اس اسپتال میں علاج کروانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔نمائندے نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ بیگم کلثوم نواز حلقہ این اے 120کا الیکشن جیت چکی ہیں اور صرف ان کا حلف باقی ہے اور ہو سکتا ہے ان کا علاج سرکاری اخراجات پر ہو رہا ہو۔نمائندے نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں آپریشن اور تین دن قیام پرایک ملین پائونڈ فیس چارج کی جاتی ہے۔