لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پانامہ کیس کے بعد سے نواز شریف عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نواز شریف پانامہ کیس کے بعد عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کی بعد نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے اس لئے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔