لاہور(آئی این پی)پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر کو اہلیہ اور 2بیٹیوں سمیت اغواکر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے 461e2بلا ک واپڈاٹاؤن کے رہائشی پاک ترک سکول کے سابق ڈائریکٹر محسود کو بدھ کو نامعلوم افراد اہلیہ اور بیٹیوں سمیت اغواکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھانہ ستوکتلہ میں واقعہ کی
درخواست جمع کروا دی گئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چاروں افراد کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے تاہم ابھی تک اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔