سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر، جسٹس شوکت صدیقی نے کس اہم شخصیت کو طلب کر لیا؟

27  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج بنا کر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،جسٹ،پیمرا، پولیس اور دیگر فریقین کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، وزارت داخلہ کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا،عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنیکاحکم دے دیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محمد ابراہیم قادری نامی شخص یوٹیوب اور فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کر رہا ہے،

گستاخی کے مرتکب افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور گستاخانہ چینلز کو بلاک کرنے کی استدعا ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج بنا کر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف سیکرٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ پیمرا، پولیس اور دیگر فریقین کے نمائندے پیش، وزارت داخلہ کا نمائندہ پیش نہ ہوا تو عدالت نے فریقین کو اگلی سماعت پر جواب داخل کرنیکاحکم دے دیا۔ شعیب صفدر نامی شہری نے سوشل میڈیا کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزار محمد شعیب نے عدالت سے درخواست کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ محمد ابراہیم قادری نامی شخص یوٹیوب اور فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کر رہا ہے،لہذا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔شہری نے مزید بتایا کہ ایک کرسچئن بھی یوٹیوب پر اپنے چینل کے ذریعے توہین رسالت کا مرتکب ہو رہا ہے ۔دونوں اشخاص کے ویب ایڈریسز اور انٹرنیٹ پر فراہم کیے گئے موبائل فون نمبرز بھی درخواست کے ساتھ عدالت میں پیش کیے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے کو بھی قانون کے مطابق کارروائی کے لیے معلومات فراہم کیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ گستاخی کے مرتکب افراد کے نام ای سی ایل میں شامل اور گستاخانہ چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا جائے،

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، گستاخی کرنے والوں نے اپنے اس اقدام سے مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈی جی ایف آء اے، پمرا اور آء جی فریق ہیں۔سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…