اسلام آباد (آن لائن) انٹیلی جنس بیورو کے افسران کے ملک دشمن قوتوں کے ساتھ تعلقات اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ ور ڈائریکٹر جنرل آئی بی سے جواب طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹر مختار سے اپنے ادارے کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران سماعت درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اس نے سب کچھ وطن کی محبت میں کیا دوران سماعت درخواست گزار آبدیدہ ہو گئے اور عدالت کو بتایا کہ تمام تر رپورٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو بھی فراہم کی گئی۔ لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات دور کر کے وزیراعظم اور پاکستان انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کو فریق بنانے کی بجائے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو فریق بنانے کی ہدایت کی بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 9اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔