اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف عام انتخابا ت میں کن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرے گی ، پی ٹی آئی نے اعلان کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کہتے ہیں سابق وزیراعظم نوا زشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن ان کوبتانا ہو گا کہ ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے پر مطمئن ہیں،

ان کے اثاثوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے،اسحاق ڈاربتائیں ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا ہے؟ اور میرے خیال میں اب ان کو استعفی دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔ عمران خان آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم ہوں گے جبکہ ملک کے اداروں میں محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے اور دوسری جانب نوا زشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں مگر شریف خاندان کو بتانا ہوگا کہ ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آرہا ہے ؟فواد چوہدری کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی صرف اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر رہی ہے ،ہماری جماعت منظم اور متحد ہے اور ہم آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔یہی نہیں تحریک انصاف کو اپوزیشن میں اس کا جائز مقا م ملنا چاہیے اور ہم اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے بھی کوشش کررہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ہی سینیٹرز نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز پر برس پڑے اور کہا کہ آپ لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پارٹی کو شرمندگی ہوئی اور میری اور پارٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سینیٹرز نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز نے ملاقات کی۔ اس دوران عمران خان دونوں سینیٹرز پر برس پڑے اور کہا کہ آپ لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پارٹی کو شرمندگی ہوئی، میری اور پارٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، جس پر سینیٹر نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…