ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان اپنے ہی سینیٹرز نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز پر برس پڑے، آپ لوگوں کی وجہ سے جماعت کو شرمندگی ہوئی ،میری ساکھ پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں،دونوں سینیٹرز نے کیا کیا تھا؟

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ہی سینیٹرز نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز پر برس پڑے اور کہا کہ آپ لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پارٹی کو شرمندگی ہوئی اور میری اور پارٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سینیٹرز

نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز نے ملاقات کی۔ اس دوران عمران خان دونوں سینیٹرز پر برس پڑے اور کہا کہ آپ لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے پارٹی کو شرمندگی ہوئی، میری اور پارٹی کی ساکھ پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں، جس پر سینیٹر نعمان وزیر اور کیتھ ویلیمز نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی۔ دوسری جانب) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے آئندہ الیکشن کے لئے فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا جس کیلئے پچیس صوبائی حلقوں کیلئے 57 امیدوار بھی میدان میں اتر آئے جن میں سے چار امیدوار اس وقت پنجاب اسمبلی کا حصہ ہیں جبکہ میاں محمود الرشید، علیم خان اور شعیب صدیقی بھی الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ دوسری طرف پی پی 137میں یاسرگیلانی، خالد گجر، پی پی 138 میں فاروق خان ، چوہدری صدیق، بیرسٹرجنید رزاق، پی پی 139 سے اصغر گجر، طارق ثنا باجوہ، جواد ملک، پی پی 140 سے زبیر نیازی، جاسم شریف ،پی پی 141 سے ملک وقار، عارف بٹ، سلمان شعیب ، پی پی 142 سے عاصم میر اور پی پی 143 سے نواز نت اور ارشد خان امیدوار ہیں۔ علیم خان پی پی 147 اور پی پی 148 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 149 میاں اکرم عثمان، پی پی 156 سے شعیب صدیقی، پی پی 151 میں میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جہاں سے تین تین اور چار چار امیدوار ہیں۔ تاہم ان 57 امیدواروں میں سے 25 کے نام پارلیمانی بورڈ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔ ٹکٹ ان امیدواروں کو دیا جائے گا جن کی کارکردگی اچھی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…