اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے آئندہ الیکشن کے لئے فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا جس کیلئے پچیس صوبائی حلقوں کیلئے 57 امیدوار بھی میدان میں اتر آئے جن میں سے چار امیدوار اس وقت پنجاب اسمبلی کا حصہ ہیں جبکہ میاں محمود الرشید، علیم خان اور شعیب صدیقی بھی الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔
دوسری طرف پی پی 137میں یاسرگیلانی، خالد گجر، پی پی 138 میں فاروق خان ، چوہدری صدیق، بیرسٹرجنید رزاق، پی پی 139 سے اصغر گجر، طارق ثنا باجوہ، جواد ملک، پی پی 140 سے زبیر نیازی، علیم خان پی پی 147 اور پی پی 148 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 149 میاں اکرم عثمان، پی پی 156 سے شعیب صدیقی، پی پی 151 میں میاں محمود الرشید شامل ہیں۔ تاہم ان 57 امیدواروں میں سے 25 کے نام پارلیمانی بورڈ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے۔ ٹکٹ ان امیدواروں کو دیا جائے گا جن کی کارکردگی اچھی ہو گی۔