اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

غریب وزراء، ارکانِ اسمبلی اور مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا معاملہ، تنخواہ، ہاؤس رینٹ، ہاؤس مینٹی نینس فنڈ، پٹرول، یوٹیلٹی الاؤنس میں کتنا اضافہ ہوگا؟ حیران کن انکشاف

datetime 27  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)ارکان اسمبلی، وزیر اعلی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وزرا، مشیروں، معاون خصوصی اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری منظوری کے لئے وزیراعلی سندھ کے دستخط کی منتظر ہے ۔ ارکان اسمبلی کیلئے 126 فیصد اور وزرا، معاونین خصوصی اور مشیروں کیلئے تقریبا 150 سے زائد فیصداضافہ کیا گیا ہے ۔تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل رواں مالی سال میں سندھ اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی، وزیر اعلی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وزرا، مشیروں، معاون خصوصی اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے ہیں ۔تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اطلاق گزشتہ سال 2016 جولائی سے ہونا ہے۔سمری کی منظوری کے بعد وزیر اعلی اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرکی تنخواہوں اور مراعات میں تقریبا 300فیصد اضافہ ہوگا۔ سندھ اسمبلی نے وزیر اعلی، وزرا اور اراکین اسمبلی کی حادثاتی موت کی صورت لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔ بل میں وزیر اعلی کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے سے بڑھاکر ڈیڑھ لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ ہاؤس رینٹ ماہانہ 70 ہزار روپے اورہاس مینٹینس الاؤنس 70 ہزار روپے ماہانہ بھی دیے جائیں گے۔بل میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھاکر ڈیڑھ لاکھ روپے کی گئی ہے۔اضافے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو ماہانہ ہاس رینٹ 70 ہزار روپے اور ہاس مینٹیننس الاؤنس بھی 70 ہزار روپے ملیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ماہانہ 70 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی گئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کو ماہانہ 55 ہزار روپے ہاؤس رینٹ اور دیگر مراعات ملیں گی۔وزرا اور مشیروں کی تنخواہ ماہانہ 30 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کی گئی ہے۔ وزرا اور مشیروں کو ماہانہ ہاس رینٹ کی مد میں 55 ہزار روپے، 50 ہزار روپے ہاؤس مینٹینس الانس، 500 لیٹر پٹرول اضافی دیے جانے ہیں۔ارکان اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ 24 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کی گئی ہے۔ارکان اسمبلی کو ہاؤس رینٹ سمیت دیگر ماہانہ الاؤنسز کی مد میں تقریبا ایک لاکھ روپے سے اضافے کی منظوری کی گئی تھی۔

پارلیمانی سیکریٹریز ماہانہ تنخواہ 10 ہزار سے بڑھاکر 60 ہزار روپے جبکہ دیگر ماہانہ الاؤنسز میں 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ، 30 ہزار روپے ہاس مینٹیننس الاؤنس، 20 ہزار روپے یوٹیلٹی الانس، 4 سو لیٹر پٹرول اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔بل میں مشیروں کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے سے بڑھاکر 70 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔مشیروں کو ماہانہ الاؤنسز میں 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ، 30 ہزار روپے ہاس مینٹیننس الانس، 20 ہزار روپے یوٹیلٹی الانس اور دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔اضافے سے مجموعی طور پر سرکاری خزانے پر ماہانہ تقریبا 2 سے ڈھائی کروڑ روپے اور سالانہ 25 سے 30 کروڑ تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…