جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف چین میں کیوں مقبول ہیں؟ چینی عوام انہیں کیوں پسند کرتی ہے؟ چین میں ان کا کون سا کام سب سے زیادہ سراہا جاتا ہے؟ چینی وفد کے دلچسپ انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کے دوران پاک چین دوستی کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری اورشفافیت کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنانے پر ان کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔

چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے اور انتھک محنت اورمخلصانہ کوششوں کے باعث آپ کو غیر معمولی کامیابیاں ملی ہیں ۔ آپ نے پاکستان اورچین کی دوستی میں استحکام خصوصاً پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے گراں قدر اوربے مثال خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین میں بھی شہباز شریف کی محنت اور کام کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کو سراہا جاتا ہے اور پاک چین دوستی کو آگے لیجانے اوردونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی شہبازشریف کا کردارنمایاں ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ چینی وفدنے پنجاب میں انفراسٹرکچر سیکٹر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

اور وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی محنت اور صلاحیتوں کی بنا پر چین میں بھی بہت مقبول ہیں۔ چینی عوام شہبازشریف کے کام کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کی تیز رفتار اور شفافیت سے تکمیل کیلئے شہبازشریف نے دن رات کام کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے عوام کی دوستی بے مثال ہے اورہم وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے ساتھ انفراسٹرکچرز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کے تحت منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم کیلئے مثال بن چکی ہے اوردونوں ممالک میں مضبوط معاشی تعاون موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے باعث ناصرف پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھورہے ہیں بلکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا پاکستان کے عوام کیلئے ایسا انمول تحفہ ہے جس نے پاک چین دوستی کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا ہے ۔

پاکستانی عوا م چین کے اس بے مثال معاشی تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر غیرمعمولی رفتار سے کام کیا گیا ہے اورتوانائی کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ نے تیزرفتاری سے تکمیل کا عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باعث معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار فضا موجود ہے۔ چینی کمپنی کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چینی کمپنی پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کرے اسے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ چینی وفد کی قیادت چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و صدر زو لی (Mr. Zhuo Lei) کر رہے تھے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…