اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’حلقہ این اے 120میں شکست‘‘ کپتان کازخمی شیر کی طرح پلٹ کر وار،خواجہ آصف کے شکار کیلئے تیاریاں مکمل، بڑا کھلاڑی میدان میں اتار دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے بڑے سیاسی مخالفین کے خلاف پلان ترتیب دیدیا، انتخابی حلقوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ، پلان پر فوری آغاز کرتے ہوئے اسد عمر کل خواجہ آصف کے انتخابی حلقہ سیالکوٹ کا رخ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے بڑے سیاسی مخالفین کے خلاف عام انتخابات 2018سے قبل ہی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے

ان کے انتخابی حلقوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس پلان پر فوری آغاز کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر کل اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے خواجہ آصف کے انتخابی حلقہ سیالکوٹ کا رخ کرینگے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بڑے سیاسی مخالفین کے خلاف اس پلان کوعمران خان کی زیر صدارت ہونےوالے تحریک انصاف کے آج کے اجلاس میں ترتیب دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عثمان ڈار سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے انتخابی حلقے میں تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں امیدوار ہونگے اور اس سلسلے میں خواجہ آصف کو شکست دینے کیلئے ابھی سے ان کے حلقے میں تحریک انصاف نے سرگرمیاں ترتیب دے دی گئی ہیں جبکہ دوسرے بڑے سیاسی مخالفین کے حلقوں میں بھی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابھی سے عام انتخابات 2018میں کامیابی کیلئے سافٹ الیکٹرول کمپین کا آغاز کر دینگے تاکہ جن حلقوں میں ٹف ٹائم ملنے کی توقع ہے وہاں کامیابی کیلئے ابھی سے کوششیں شروع کر دی جائیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حلقہ این اے 120میں خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں شکست پر عمران خان تحریک انصاف پنجاب قیادت پر بالعموم اور لاہور قیادت پر خصوصاََ برہم ہوئے تھے اور حلقہ این اے 120میں شکست کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سچویشن کو نارمل انداز میں دیکھنے کے بجائے عام انتخابات 2018میں کامیابی کیلئے ابھی سے کوششیں شروع کردی جائیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…