اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کیلئے ن لیگ نے پلان ترتیب دیدیا، تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانے کیلئے بھاری رقم لگائی جائے گی،ایاز صادق اور تین اہم وزرا سمیت امیر مقام، فضل الرحمن اور شیرپائو کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنمائوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کی توجہ بٹانے اور ن لیگ کے گراف کو اوپر لے جانے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کو گرادیا جائے اور تحریک انصاف
کے اندر فارورڈ بلاک بنایا جائے جس سے عمران خان کی ساری توجہ حکومت اور پارٹی بچانے کی جانب ہو جائے گی ۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نواز شریف کو ان لیگی رہنمائوں نے چند نام بھی پیش کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایاز صادق اور تین اہم وزرا سمیت اس’گریٹ پلان‘‘ کا ٹاسک امیر مقام، فضل الرحمن اور شیرپائو کو بھی سونپا گیا ہے۔فارورڈ بلاک بنوانے کیلئے تحریک انصاف کی ممبران اسمبلی کو فنڈز اور آئندہ ٹکٹ کی بھی یقین دہانی کروائی جائے گی ۔