جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل نے چین میں نئی تاریخ رقم کردی

datetime 27  ستمبر‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) پاکستانی ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ نے چین کا نیا جنگی طیار ہ اڑایا ،پاکستان ایئرفورس کے حسیب پراچہ جو پاکستان ایئر فورس کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ ہیں نے گذشتہ روز چین کی تیسری نسل کا جدید ترین جنگی طیارہ جے ۔11بی ایس ایک گھنٹے تک اڑا نے کا شاندار مظاہرہ کیا ، اس پرواز کے دوران چین کی لبریشن آرمی ایئر فورس

کے وائس چیف آف سٹاف زن زن بھی ان کے ہمراہ تھے ، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی اعلیٰ ملٹری عہدیدار نے چین کا جدید ترین جنگی طیارہ اڑایا ،ایئروائس مارشل حسیب پراچہ نے چینی جنگی طیارہ اڑا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔پرواز کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اتنا ہی کرسکتا تھا ، زن زن اس سے زیادہ کرسکتے ہیں،یاد رہے کہ حسیب پراچہ آج کل سنکیانگ یغور کے خود مختار علاقے میں شاہین 6مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کے سلسلے میں چین میں ہیں جس میں چین اور پاکستان کی ایئر فورس شامل ہے ، ان مشقوں میں چین کا جے ۔11جنگی طیارہ ۔جے ایچ ۔7جنگی بمبار ۔کے جے ۔200اواکس طیارے اور زمینی افواج بھی شامل ہیں جبکہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈار کے دستے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں ، پاکستان کی طرف سے پاکستان ساختہ جے ایف ۔17تھنڈر جنگی طیارے اور حملے کی قبل از وقت اطلاع دینے والے طیارے بھی ان مشقوں میں شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…