اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس، 12اکتوبر کو فیصلہ سنائے جانے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان غیر حاضر تھے جبکہ ان کی نمائندگی شاہد گوندل ایڈووکیٹ نے کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر عمران خان کے وکیل سے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس سے متعلق استفسار کیا جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11اکتوبر تک معاملے کی سماعت ملتوی کی ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ کا حکم نامہ موصول نہیں ہوا اور اگر 12اکتوبر تک فیصلہ نہ آیا تو الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا دیگا۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔