اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی اہم رہنما عظمیٰ کاردارکو سیلفیاں لینا مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اہم رہنما عظمیٰ کارکردار اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس وقت شدید مشکل میں پڑ گئیں جب انہیں کورٹ روم میں سیلفیاں لیتے پکڑ لیاگیا، واضح رہے کہ دنیا بھر میں عدالتوں میں عدالتی کارروائی کی موبائل سے ریکارڈنگ ممنوع ہے ،
عظمیٰ کاردار کا فون فوری طورپر ضبط کرلیاگیا، اس وقت خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق مقدمے کی سماعت جاری تھی کہ عظمیٰ کاردار کو ساتھی لیڈروں کے ساتھ تصاویر بناتے ہوئے دیکھ کر کورٹ آفیشلز نے فوری طورپر عظمیٰ کار دار کا فون قبضے میں لے لیا، بعد ازاں عظمیٰ کاردار نے عدالت سے تحریری طورپر معافی مانگ لی۔