منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

این اے 120کے بعد این اے 4، ن لیگ کو بڑی حمایت مل گیئی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حمایت کا باضابطہ طور پراعلان کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب نے حلقہ این اے فورمیں اپنا امیدواردستبردارکرنے کاباقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مکمل حمایت کرینگے،

پاکستان مسلم لیگ(ن)کاامیدوارناصرخان موسیٰ زئی ہمارے متفقہ امیدوارہوں گے۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی،خالدوقارچمکنی اورناصرخان موسیٰ زئی بھی موجودتھے۔اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے پارٹی قیادت،ورکروں او راپنی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیرمولانافضل الرحمان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی وفاق میں بھی ہماری اتحادی جماعت ہے اورخواہش ہے کہ اتحادجاری رہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ نام نہادتبدیلی پرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی ہے،عمران خان صوبے کے عوام کی فلاح وبہبودکونہیں بلکہ نتھیاگلی میں سروتفریح کوزیادہ ترجیح دیتے ہیں،صوبے کے عوام نے تبدیلی لانے کیلئے مینڈیٹ دیاتھامگروہ صوبے کوعوام کوشاہراہوں اورکنٹینرزپراپنے مقاصدکے حصول کیلئے خوارکرتارہا۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام نے عمران خان اورانکے ٹولے سے جان چھڑانے کاتہیہ کررکھاہے،یہ تبدیلی نہیں بلکہ عوام صوبے کے عوام ،اداروں اورملازمین کااستحصال کیاجارہاہے،جمہوریت کی بقاء کی خاطراسے حکومت بنانے کاموقع دیاگیامگرعمران خان نیازی اورانکی پوری ٹیم حکومت کرنے کی اہل نہیں ہے جسکااعتراف عمران خان نے خودبی بی سی کے ایک پروگرام میں کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف نے55ہزارووٹ لئے تھے اب ہونے والے ضمنی انتخابات میں دیکھناہے کہ تبدیلی کے بعدیہ ووٹربڑھ گئے ہیںیااس میں کمی واقع ہوئی ہے،

تحریک انصاف حت الامکان کوشش کررہی کہ ان سے بھی کوئی اتحادکریں مگردیگرپارٹیوں کے علاوہ اپنی اتحادی بھی تحریک انصاف سے اتحادکیلئے تیارنہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تحریک انصاف کی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…