ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’انٹیلی جنس بیورو کے چیف فوراََ مستعفی ہوں‘‘

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ آئی بی سربراہ کو فوری مستعفیٰ ہوجانا چاہیئے۔ وہ 4 دن سے لندن میں کیا کر رہے تھے؟ سربراہ آئی بی ٹیکس کے پیسوں سے لندن میں نااہل وزیراعظم کےساتھ ملاقات کرنے کیوں گئے؟ ۔عمران خان نے لکھا کہ سربراہ آئی بی

سرکاری ملازم ہیں اور انہیں ریاست کے پیسوں سے تنخواہ دی جاتی ہے۔ ان کا کام ریاست کی خدمت ہے کرنا ہے، شریف خاندان کی نہیں ۔نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک،یہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں،آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے،آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ اس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں، عمران خان برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نواز شریف کو احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری پروٹوکول دئیے جانے پر برس پڑے۔ انہوں نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیر اعظم کوملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے اوریہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں جب کہ اس سے عوام کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑسکتا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس چیف حکومتی عہدہ ہے اوراس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں۔آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے، وہ کیا نااہل وزیراعظم سےملنے گئے تھے۔آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں، جسے ریاست کا وفادارہونا چاہیے۔ انہوں نے آئی بی چیف سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…