منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’آخری فیصلہ ڈنڈہ کریگا‘‘پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر جاوید چوہدری کا دھماکہ خیز انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف کالم نگار، سینئر صحافی اور اینکرپرسن جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم ’’زیروپوائنٹ‘‘میں لکھتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار یہ دونوں جمہوریت پسند ہیں‘ یہ دونوں کل بھی معاملات کوسنبھالنا چاہتے تھے‘ یہ آج بھی معاملات کو سیٹل کرنا چاہتے ہیں لیکن ملک اس وقت ”عقابوں کا نشیمن“ بن چکا ہے‘

میاں نواز شریف کے دائیں بائیں بے شمار عقاب موجود ہیں‘یہ عقاب معاملات کو بگاڑتے چلے جا رہے ہیں‘ یہ روز ”نادیدہ طاقتیں‘ نادیدہ طاقتیں“ کا راگ الاپ رہے ہیں‘ یہ میاں نوازشریف کو شیر اور باقی سب کوبھیڑ ثابت کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں‘یہ کوشش میاں نواز شریف کو تنہا کرتی چلی جا رہی ہے‘یہ حقیقت ہے میاں شہباز شریف میاں نواز شریف کی پالیسی سے اتفاق نہیں کر رہے‘ یہ فوج سے ہرگز ہرگز نہیں لڑنا چاہتے‘ یہ درمیان کا راستہ نکالنا چاہتے ہیں‘ فوج بھی میاں نواز شریف کی بجائے میاں شہباز شریف کے ساتھ زیادہ کمفرٹیبل ہے لیکن میاں نواز شریف آخری جنگ لڑنا چاہتے ہیں‘جنگ لڑنے کی یہ کوشش ختم نہ ہوئی تو یہ حالات کو مزید خراب کر دے گی اور آخری فیصلہ بہرحال ڈنڈہ کرے گا کیونکہ طاقت بہرحال طاقت ہوتی ہے اور طاقت کے سامنے کوئی بل‘ کوئی ترمیم اور کوئی آئین نہیں ٹھہرتا‘ حکومت نے اگر میاں عتیق جیسی تکنیکس بند نہ کیں‘ یہ اگر کسی درمیانے راستے پر نہ آئی تو قربانیوں کا سلسلہ دراز ہو جائے گا‘ حکومت کو اگلی قربانی خواجہ سعد رفیق‘ رانا ثناءاللہ اور حمزہ شہباز کی دیناپڑے گی اور اگر قربانیوں کا یہ سلسلہ چل پڑا تو یہ سلسلہ پھر کسی بڑے بحران سے پیچھے نہیں رکے گا لہٰذا میرے خیال میں کل بھی یہی بہتر تھا اور آج بھی یہی بہتر ہے میاں نواز شریف اقتدار سے باہر رہنے کا فیصلہ کر لیں‘

یہ بھی بچ جائیں گے اور سسٹم بھی ورنہ یہ جو تھوڑی بہت عزت سادات بچی ہے یہ بھی مٹی میں رل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…