اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

منگل کا دن نوازشریف پر بھاری احتساب عدالت کے بعداچانک ایسی جگہ سے بری خبر آگئی کہ (ن) لیگ والوں کے چہروں پر ایک رنگ آئے ایک رنگ جائے

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے مقررہ مدت میں پارٹی صدر کا انتخاب نہ کئے جانے پر مسلم لیگ( ن) کو نوٹس جاری کردیا، لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں نااہلی کے بعد پارٹی کی صدارت چھوڑ دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے8 اگست کو بذریعہ نوٹس ن لیگ کو پارٹی کے

نئے صدر کے انتخاب کی ہدایت کی تھی۔مسلم لیگ (ن)کو پارٹی کے صدر کا انتخاب 45 روز کے اندر کرنا تھا تاہم مقررہ مدت کو مکمل ہوئے ایک ہفتہ گزر گیا جس کے باوجود ن لیگ صدر کا انتخاب نہ کرسکی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر احسن اقبال کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے3 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ن)سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن تین اکتوبر کو پارٹی صدر کے انتخاب کے معاملے کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ 17 اگست کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران پارٹی کے قائم مقام صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔مسلم لیگ (ن)کے چیرمین راجا ظفرالحق نے قائم مقام صدرکے لئے سردار یعقوب نصر کا نام پیش کیا جس کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ آج صبح ہی  احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی ہے اس کے ساتھ ہی ان کے بچوں اور داماد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…