اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہیں ڈکٹیٹر بھاگ جاتے ہیں، سیاستدان عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں، ڈکٹیٹر کو احتساب کے عمل سے گزارا جائے۔ منگل کویہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مفرور آمروں کو واپس لانا چاہیے اور عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے، ڈکٹیٹر کو احتساب
کے عمل سے گزارا جائے۔آصف کرمانی نے کہا کہ احتساب عدالت کو کو آگا کیا ہے کلثوم نواز علیل ہیں، ان کے بچے تیمار داری کے لئے لندن میں ہیں۔صحافیوں پر تشدد سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی نے تشدد کیا ہے تووہ اس کی مذمت کر تے ہیں۔