پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

6 سالہ بچی سے قبرستان میں زیادتی ملزم مقامی افراد کے ہاتھ چڑھ گیا!!

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے لیاقت آباد کے علاقے میں 6 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے.لیاقت آباد کے علاقے میں 6 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے. ملزم نے بچی کو قبرستان میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا. مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے. پولیس نے اس حوالے سے کاروائی کا آغاز کر دیا

ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں ہی چند روز قبل5سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ ہوا تھا جس کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے پولیس کو اہم سراغ مل گیا، جبکہ میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق بچی کو انتہائی ظالمانہ طریقوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کیس کا اہم سراغ مل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پیدل تھا اور بچی کو گود میں اٹھائے ہوئے تھا، ملزم کی عمر 18 سال کے قریب ہے۔ دوسری جانب بچی سے زیادتی سے متعلق میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات بھی جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں جس کے مطابق بچی سے زیادتی سفاکانہ اندازمیں کی گئی، بچی کو انتہائی ظالمانہ طریقوں سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کے جسم پر زیادتی کے ساتھ ساتھ تشدد کے نشانات بھی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کا آپریشن بہت مشکل تھا جو 3 گھنٹے جاری رہا، بچی کے پیٹ اور کمر پر ٹانکے لگائے گئے ہیں، کامیاب آپریشن کے بعد بچی کو مزید طبی امداد دی جارہی ہے، تاحال بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ بچی کو خون کی اشد ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…