اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن سے مانگی گئی معافی تسلیم کر لی۔ وکیل بابراعوان کہتے ہیں پارٹی فنڈ نگ کیس میں بھی جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن اب شوکاز نوٹس واپس لے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیا رکیا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی درخواست واپس لے لی تھی۔ وکیل نے عمران خان کے کہنے پر ہی غیر مشروط
معافی مانگی، عمران خان نے معافی نامے کو کبھی چیلنج بھی نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں، عدالتیں معافی مانگنے والوں کو معاف کر دیتی ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا جواب تسلیم کرنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ 27 ستمبر کو کریں گے۔واضح رہے اس سے پہلے عمران خان نے موقف اختیا رکیا تھا انہوں نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت کیس میں معافی نہیں مانگی، وکیل نے معافی ذاتی حیثیت میں مانگی تھی۔