اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع حیدرآباد میں ٹنڈو الہ یار ویسٹ ون آئل فیلڈ سے گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ پیر کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ او جی ڈی سی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں 95 فیصد حصہ او جی ڈی سی ایل اور
5 فیصد گورنمنٹ ہولڈنگ کا ہے۔ تیل و گیس کی تلاش کیلئے 3250 میٹر گہرے کنویں کی کھدائی کی گئی جس میں 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 72 بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا ہے۔ تیل و گیس کی اس ذخیرہ کی دریافت سے ملک میں او جی ڈی سی ایل کی طرف سے دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔