ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

آئندہ عام انتخابات،پاک سرزمین پارٹی نے اہم سیاسی جماعت سے اتحاد کا اعلان کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کے ایم کیوایم کی مزید وکٹیں گریں گی انکے پاس کوئی نہیں ٹکتا ،فنکشنل لیگ کے ساتھ مل کر بیٹھے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ثانوی چیز ہے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ پی ایس پی اور فنکشنل لیگ میں سندھ کی سطح پر ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے پی ایس پی کا مستقبل روشن ہے۔دونوں رہنماؤں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو پاک سرزمین پارٹی کے ایک وفد کی

پیر صاحب پگارا سے کنگری ہاؤس میں ظہرانے پر ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی کمال کی قیادت میں پی ایس پی کا وفد جب کنگری ہاؤس پہنچا تو اس کا خیرمقدم پیر زادہ یاسر سائیں نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کے ہم پیر صاحب کی دعوت پر آئے ہیں ان کے ساتھ ہماراپرانا تعلق ہے ہماری اور انکی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے ملکر چلیں گے ملک کے غریبوں کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں دیہی شہری تفریق کا خاتمہ چاہتے ہیں تھر میں بچے گولیوں سے نہیں بھوک سے مررہے ہیں فی الحال ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بیٹھے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ثانوی چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے اپنا سیاسی کام کررہے ہیں،سندھ میں ہرجگہ پریشانی ہے ،تھر میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں جو بچ گئے ہیں ان کا دل و دماغ نہیں اور وہاں جانور اور انسان ایک جگہ پانی پی رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس کوئی وکٹ کھڑی کرنے کے لئے پچ ہی نہیں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس دن انتخابات کااعلان کرے گا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے، مصطفی کمال تازہ تازہ شیطان کو کنکریاں مار کر آئے ہیں اس لئے پیر صاحب نے کھانے پر بلایا تھا.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس دن اعلان کرے گا ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں،، اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بننا چاہیے،، پی ایس پی کیساتھ مل کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، مصطفیٰ کمال کاماضی کا اچھا ریکارڈ ہے۔اس موقع پر پیرصدرالدین شاہ راشدی کاکہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں تفریق نہیں ڈالی، ہم ملکرعوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، دونوں رہنماؤں نے سندھ میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نو سو چھ ارب روپے تعلیم اور صحت پر خرچ کئے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ میں کوئی ایسی نہیں جہاں لوگ علاج کراسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لاڑکانہ پر خرچ ہونے والی اربوں روپے کی رقوم سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوڑ کر جانے والے پرو پیپلزپارٹی تھے،زرداری صاحب کوئی بچہ نہیں ہے اس لئے ان کی جماعت میں جو لوگ شامل ہوئے ہیں وہ وقت آنے پر انہیں بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا سیاسی مستقبل روشن ہے اور یہ لوگ آئندہ 30سال قوم کی خدمت کریں گے۔کنگری ہاؤس کا دورہ کرنے والے پاک سرزمین پارٹی کے وفد میں رضا ہارون، انیس ایڈووکیٹ، وسیم آفتاب اور دیگر شامل تھے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…