جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

شیخ رشید کی نوازشریف کے بارے میں ایک اور پیش گوئی پوری ہوگئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نیان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کیالیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کیلئے اہم ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے کہا کہ نواز شریف کا عدالتوں کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے‘ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا‘ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی حل نہیں نواز شریف واپس نہ آئے تو جائیداد قرق ہوجاتی۔ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا۔ عدالت کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے لوٹ مار کی کمائی واپس چلی جائے یہ کوئی بزنس مین برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔دریں اثنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو گھونگھٹ اتارنے کا مشورہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھونگھٹ اتاردو، بلاول مت بنو، شاہد خاقان نفلوں کی مار ہے۔  عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے حیدر آباد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ یہاں عوام کا سمندر ہے، دادو میں تو جلسی ہوئی تھی، شریف خاندان تو اپنی بنائی ہوئی نیب عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہاکہ میرے پاس ایک گولی والا پستول ہے جو 62، 63 میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹھک کرکے لگا ہے، اب پورے خاندان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اب وزیراعظم شاہد خاقان کی باری ہے، شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے چیلنج کیا، اگر میں ثابت نہ کروں کہ ایل این جی کے تم پارٹنر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے سندھ کی عوام سے کہا کہ اٹھو اور ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف اعلان جنگ کر دو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…