کوٹلی(این این آئی)آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے نکیا ل جندروٹ سے بھاری مقدر میں اسلحہ برآمد‘ ملزم گرفتار‘ ملزم کے گھر سے 6عدد کلاشنکوف ا یک عدد223بورکلاشنکوف ایک عدد44بور کلاشنکوف نما ایک عدد رپیڑ بارہ بور 1عدد g3نما بارہ بور رائفل mp5تیس بور ایک عدد پسٹل 9mmایک عدد پستول تیس بور سات عدد گولیاں 2367عدد اور ایک خنجر سمیت
1,19840روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری زوالقرنین کو زوائع سے اطلاع ملی کے جندروٹ کے رہائشی اعجاز ولدایوب جو کے ایک سکول ٹیچر ہے ناجائز اسلحہ کا کاروبور کرتا ہے جس پر ایس ایس پی کوٹلی نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض مغل کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ اوتھانہ کوٹلی سردار افتخار اے ایس آئی مہتاب اسلم ،ملک شبیر ،نکیال ایس ایچ او راجہ عامر فاروق ،طاہر ایوب ،سردار کاشف ،بوستان ،سفیان،یاسر،سردار فہیم،خضر راجہ، سکندر ملک،معہ بھاری نفری مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ لے کر ملزم کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے صندوق سے 6عدد کلاشنکوف ا یک عدد223بورکلاشنکوف ایک عدد44بور کلاشنکوف نما ایک عدد رپیڑ بارہ بور 1عدد g3نما بارہ بور رائفل mp5تیس بور ایک عدد پسٹل 9mmایک عدد پستول تیس بور سات عدد گولیاں 2367عدد اور ایک خنجر سمیت 1,19840روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ 15ضمن 2کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی واضع رہے ایس ایس پی کوٹلی کی مقامی اہلکاروں کی تبدیلی کے بعد جرائم کی روک تھام کے
لیے اپنے ہدف کی طرف رواں دواںایس ایس پی نے دوران پریس بریفنگ اس بات کا اعاد ہ کیا کے کوٹلی کو جرائم سے پاک کر کے دم لیں گے ۔