جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوئے کی رقم سے یہ کام کیا تو اس میں غلط کیا ہے؟ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے ووٹر اور سپورٹر حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں سٹہ کھیلنے پر اپنی سابقہ اہلیہ کے بھائی یعنی اپنے سابق برادری نسبتی کو مشورے دئیے تھے اور اس سے جو رقم جیتی اس سے پارٹی کا قرضہ ادا کیا، اس میں کیا غلط کیا ہے؟روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اتوار کو نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی کتاب میں یہ لکھا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹی منا رہا تھا اور میرا برادری نسبتی میرے ساتھ کرکٹ میں مشغول ہوتا تھا وہ مجھ سے کرکٹ کے حوالے سے مشورے لیتا تھا، وہ کرکٹ پر ستہ لگاتا تھا اور ایک دن وہ تقریباََ دس لاکھ پاکستانی روپے ہار چکا تھا ، میں نے اسے کہا کہ میں تمہیں اگر مشورہ دوں اور تم جیت جائو تو 10لاکھ کے اوپر جو بھی تم جیتو گے وہ رقم میرا قرض اتارنے کیلئے جائے گی کیونکہ 2002کے الیکش کی وجہ سے بیس لاکھ روپے کے پارٹی پر قرضے چڑھ چکے تھے جنہیں اتارنے کیلئے میں اپنی گاڑی تک بیچی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میری آفر پر اس نے میری ڈیل کو قبول کیا اور یوں میں اس کے ساتھ تین سے چار گھنٹے بیٹھ کر اسے مشورہ دیتا تہا کہ اب ایسا کر لو ، ایسا کرلو، یوں یم نے چار گھنٹے میں بیس لاکھ بنا لیا ۔ عمران خان کی اس بات پر پروگرام کے میزبان نے انہیں کہا کہ آپ کی اس حرکت کی وجہ سے آپ پاکستان کے آئین کی سیکشن 15کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دئیے جا سکتے ہیں ، آپ کی پارٹی پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ جس پر عمران خان نے ان کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سیکشن 15کی زد میں کیسے آسکتا ہوں، اس میں پارٹی کو تو پیسہ نہیں آیاقرضے میرے اوپر چڑھے ہوئے تھے ‘میں نے پارٹی کے پیسے پورے کیے جو قرضہ اس پر چڑھا ہو اتھااس میں کیا غلط کام کیا اور کیا غلط بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…