پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سبزیاں اور پھل کھانے والے ہوشیار ہوجائیں،پاکستانیوں کو کونسی زہریلی سبزیاں اور پھل کھلائے جارہے ہیں؟اسمبلی میں حیران کن انکشاف

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل اور سبزیاں مضر صحت ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ماہرین صحت نے کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل اور سبزیاں مضر صحت قرار دے دئیے ہیں۔متنان کےاستعمال سے شہری جگر پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا

،پھلوں کو پکانے کے لیے اسٹیلین گیس استعمال ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چند سال قبل پھلوں اور سبزیوں کو پکانے کے لیے تہہ خانوں کا استعمال ہوتا تھا جو مضر صحت نہ تھا۔لیکن اب کوئلے کا استعمال ہوتا ہے جس سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔دریں اثنا سپیشل سیکرٹری ایگری کلچرل مارکیٹنگ پنجاب صلوت سعید نے کہاکہ بھارت سے تین سالوں میں 28ارب 81کروڑ روپے مالیت کے ٹماٹر اورپیاز خریدے گئے ،قیمتی زرمبادلہ بچانے کی حکمت عملی مرتب کی ہے اور پنجاب میں ملک کے دوسرے صوبوں سے ٹماٹر اورپیاز منگوارہے ہیں تاکہ پاکستان کے کسان کو فائدہ ہو۔ 2014 میں جولائی سے نومبر تک بھارت سے 11ارب 36کروڑ روپے کے ٹماٹر اور پیاز خریدے گئے ، سال 2015میں 9 ارب 58کروڑ 32لاکھ روپے کی زرعی اجناس بھارت سے منگوائی گئیں جبکہ 2016میں 7ارب 91کروڑ 65لاکھ روپے کے پیاز اور ٹماٹر منگوائے گئے تھے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی کمی دور کرنے کیلئے بلوچستان سے پیاز اور ٹماٹر منگوارہے ہیں ،نومبر میں سندھ سے بھی ٹماٹر منگوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرانی کی لہرپید اکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں جبکہ ہر سطح پر ہماری ٹیمیں متحرک ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…