جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

’’پاکستانی سیاست میں ہلچل ‘‘ نواز شریف کی ملک میں دبنگ واپسی

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے لندن سے وطن واپس آ گئے۔ ان کے طیارے نے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جس کے بعد وہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری ، مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصر عزیز اور طلال چوہدری ایئر پورٹ پر موجود تھے۔سابق وزیر اعظم اپنے پروٹوکول میں ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے ۔

سابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئر پورٹ کے باہر موجود تھی۔لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ بات پاناما کی تھی تو سزا اقامہ پر کیوں ہوئی فیصلہ بھی انہوں نے دیا اپیل بھی انہوں نے سنی اور نگران جج بھی وہی بن گئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی اور سرکاری پیسا نہیں کھایا بار بار کہا کرپشن، کک بیک یا کمیشن کا کیس نہیں۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن آیا تھا ایسا ارادہ نہیں تھا کہ لندن بیٹھا رہوں گا اور واپس نہیں جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…