جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کو کس وزارت کی پیشکش کر دی؟

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال نے نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بیس کروڑ عوام ملکی ترقی کی چابی اناڑی کو نہیں دے سکتے، جلنے والے جلتے، دھرنے والے سٹرکوں پر بیٹھے رہیں گے اور ہمارا قافلہ منزل کی طرف بڑھتا رہے گا، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، اب ملک میں 20 گھنٹے بجلی آتی ہے، اسی کامیابی کو دیکھ کر عمران کو اپنی ناکامی نظر آ رہی ہے، اگلے الیکشن میں

ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 2018ء میں حکومت بنانے کے بعد تمام خیراتی اداروں کا وزیر عمران کو لگائیں گے اور دنیا بھر میں چندا اکٹھا کریں گے، چندہ اکٹھا کرنے میں عمران کا کوئی ثانی نہیں لیکن جو کام نہیں آتا، عمران اس میں ٹانگ نہ اڑائیں۔وزیر داخلہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب عمران کے جلسے بھی سکڑنے لگ گئے ہیں کیونکہ قوم کو کنٹینر پر چڑھ کر رونے والوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی میٹرو ابھی تین سالوں سے فائلوں میں چل رہی ہے، کہیں نظرنہیں آ رہی جبکہ شہباز شریف نے صرف 11 ماہ میں میٹرو بس چلا کر دکھائی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…