اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں دو فارورڈ بلاک سامنے آنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا نے کہا کہ آپ نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس نہیں سنی جس میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز ملزمہ ہے ، اس کو کس طرح لیڈر مان لیں، پیپلز پارٹی
کے رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ میرے پاس کوئی کوا یا چڑیا نہیں ہے میں آپ کو وہ بات بتا رہا ہوں کہ جو میرے پاس فرسٹ ہینڈ معلومات ہیں، میں ان ایم این از اور منسٹرز کے نام نہیں بتانا چاہتا ، مسلم لیگ (ن) میں دو فارورڈ بلاک سامنے آنے والے ہیں، ایک جنوبی پنجاب سے آ رہا ہے اور دوسرا پوٹھوہار سے ہے جس کی قیادت چوہدری نثار علی کر رہے ہیں۔