جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سٹامپ پیپر اب ایسے ہی نہیں ملے گا بلکہ ۔۔۔! نیا قانون آگیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے پنجاب سٹامپ رولز 1934 میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ، شق 26، 28 اور 33 میں مجوزہ ترامیم منظوری کے لئے کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی گئیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے ای سٹامپنگ کا دائرہ کار تمام اقسام کے نان جوڈیشل سٹامپ پیپرز تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پنجاب ای سٹامپنگ رولز 2016 اور پنجاب سٹامپ رولز 1934 کے مابین فرق ختم کرنے کے لئے ترامیم تجویز کی گئیں ہیں

جن کی منظوری محکمہ قانون کی جانب سے دی جا چکی ہے تاہم باقاعدہ منظوری کے لئے ترامیم کی سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ پنجاب سٹامپ رولز 1934 کے مطابق 1000 روپے تک کے سٹامپ پیپرز صرف مقررہ دکاندار ہی جاری کرنے کے مجاز ہیں۔ سمری کے مطابق پنجاب سٹامپ رولز 1934 کی شق 26، 28 اور 33 میں ترامیم کی گئی ہیں جن کے مطابق چیف ریونیو اتھارٹی کی جانب سے مقرر کی گئی ویلیو سے زائد کا سٹامپ پیپر فروخت کے لئے کسی فرد کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ دکاندار مقرر کردہ ویلیو سے زائد سٹامپ پیپرز فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ مقرر کردہ ویلیو سے کم کے نان جوڈیشل سٹامپ پیپرز طلب کرنے پر فراہم کئے جا سکتے ہیں۔سمری میں کہا گیا ہے کہ سٹاک میں شامل نہ ہونے پر دکاندار کم ویلیو کے دو یا دو سے زائد سٹامپ پیپر دے سکتا ہے، سٹامپ پیپر کی ویلیو مقررہ ویلیو سے تجاوز نہیں ہونی چاہیے، لائسنس یا سب لائسنس ہولڈر کو مقررہ ویلیو کے مطابق سٹامپ پیپر فروخت کیے جائیں گے۔ واضع رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ای سٹامپنگ کا دائرہ کار تمام اقسام کے نان جوڈیشل سٹامپ پیپرز تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر پنجاب ای سٹامپنگ رولز 2016 اور پنجاب سٹامپ رولز 1934 کے مابین فرق ختم کرنے کے لئے ترامیم تجویز کی گئیں ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…