جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتب فروخت ہونے کا انکشاف

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )جعلساز وں کی جانب سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جعلی کتب فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،محکمے نے اصل کتب کی پہچان کیلئے والدین اورطلبہ کو خصوصی فیچرز سے آگاہ کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ مختلف مقامات پر جعلسازپنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی نقل کی ہوئیں، جعلی ،معیار سے کم کاغذ ،ناقص چھپائی اور غیر معیاری جلدوں دھوکے سے فروخت کر رہے ہیں جس کا متعلقہ ادارے نے سخت سے نوٹس لیا ہے ۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے والدین اور طلبہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کتب کی روک تھام کیلئے درسی کتب کے سرورق پر مربع شکل کا ایک حفاظتی نشان چسپاں کیا گیا ہے ۔خاص انداز سے حرکت دینے پر اس حفاظتی نشان پر موجود مونوگرام کا نارنجی رنگ ،سبز رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ کیو آر کوڈ پر موجود سفید پٹی کو سکے سے کھرچنے پر رجسٹرڈ نام ’’پی سی ٹی بی ‘‘لکھا ظاہر ہوتا ہے ۔مزید برآں اگر کیو آر کوڈ کو اپنے اینڈرائیڈموبائل ‘ میں موجود نیوز ریڈرایپلی کیشن کے ذریعے چیک کریں تو حفاظتی نشان پر موجود سیریل نمبر کیو آرکوڈ کے اندر لکھا نظر آئے گا۔یہ خاص نشان پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اصلی کتب کی تصدیق کرتا ہے ۔ درسی کتب خریدنے وقت یہ حفاظتی نشان ضرور دیکھیں ۔اگر کسی کتاب پر یہ نشان موجود نہ ہویا اس کو جعل سازی سے تبدیل کیا گیا ہوتو ایسی کتاب ہر گز نہ خریدیں اور ممکن ہو تو فوری متعلقہ ادارے کو اطلاع کریں۔محکمے کا کہنا ہے کہ حکومت نے خصوصی قانون سازی کرتے ہوئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکٹ 2015ء نافذ کیا ہے جس کی متعد د شقوں بالخصوص سیکشن 14کے تحت دو سال تک قید اور جرمانے کی سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…