پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) فاٹا میں صدر مملکت ممنون حسین کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے بعد پولیس نظام کو لیویز سے تبدیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فاٹا میں بھی دیگر صوبوں کی طرح لیویز کمانڈنٹ کے بجائے آئی جی پولیس سربراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرممنون حسین نے پولیس نظام رائج کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔فاٹا میں لیوئزکے نظام کوپولیس کے نظام میں تبدیل کردیا گیا ہے پولیس ایکٹ 1861کا نفاذ فاٹا میں بھی کردیا گیا ہے۔جبکہ فاٹا میں لیوئزکے دفاترپولیس سے تبدیل اور لیویزکمانڈنٹ کے بجائے ،
آئی جی پولیس سربراہ ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ نائب تحصیلدارسے کم عہدے کے شخص کوپولیس افسرتعینات نہیں کیا جا سکے گا۔فاٹا کے بنیادی عدالتی نظام میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے اب فاٹا میں پاکستان کے دیگرعلاقوں کی طرز کا عدالتی نظام لاگو ہوگا۔دوسری جانب صدر ممنون حسین کی ہدایت پرایف آئی اے ایکٹ 1974 کےدائرہ کارخیبرایجنسی کے بعض علاقوں تک بڑھانے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔جس کے تحت ایف آئی اے ایکٹ کا دائرہ کارطورخم گیٹ ، باچا مینا ، شمشاد ہل ٹاپ واٹرشیڈاوربلومینا تک ہوگا۔