جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر بھٹو کو قتل سے ایک روز قبل کس ڈی جی آئی ایس آئی نے آگاہ کر دیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل سے ایک روز قبل اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج نے جلسے میں جانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ

آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن محترمہ راضی نہ ہوئیں۔صابر شاکر نے کہا کہ محترمہ کو کہا گیا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، لوگ پیچھے لگے ہوئے ہیں، کراچی میں کارساز پر ان پر حملہ بھی ہوچکا تھا لیکن اس کے باوجود کس نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ آپ لیاقت باغ جلسے کے بعد گاڑی سے نکلیں اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کیوں کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوجاتیں اس وقت کچھ حتمی کہنا قبل از وقت ہوگا۔صابر شاکر نے کہا کہ سعود عزیز اور ایس پی کو سزائیں سنائی گئیں جب کہ 5 افراد کو بری کردیا گیا، اس کیس کے فیصلے میں ابھی تک کئی سوالات باقی ہیں کہ ان 5 افراد کو کس بنیاد پر بری کیا گیا لیکن پرویز مشرف نے جو بات کہی ہے اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ضروری ہے۔خیال رہے کہ پرویز مشرف نے بیان دیاتھا کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے اور میرا یہ بیان بے نظیر کے بچوں کے لیے ہے۔ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، میڈیا پر ٹاک شوز میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف سخت رد عمل دیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…