جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹر عتیق شیخ کی مسلم لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سامنے آ گئیں،کس کے کہنے پر ووٹ دیا؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں الیکشن اصلاحات بل میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عتیق شیخ کیجانب سے مسلم لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سامنے آ گئیں، پارٹی احکامات کو نظر انداز کر کے ووٹ خواجہ سعد رفیق کے کہنے پر دیا، سینیٹر عتیق شیخ مسلم لیگ (ن) میں آنے کے خواہاں ہیں، ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے بھی وقت مانگ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ایوان بالا میں الیکشن اصلاحات بل 2017میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر عتیق شیخ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں پارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پیپلز پارٹی کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز مسلم لیگی رہنماؤں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے بھی تمام سینیٹرز کو سینیٹ میں موجود رہنے اور حکومتی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جب پریزائیڈنگ افسر آفیسر ظفر علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کو الیکشن اصلاحات بل میں ترامیم کے بارے شق 203میں ترامیم پڑھنے کیلئے کہا تو اس وقت وزیر ریلوے اچانک سینیٹر عتیق شیخ کے پاس جا پہنچے اور انہیں مسلم لیگ کے حق میں ووٹ دینے کیلئے آمادہ کیا، جس پر سینیٹر عتیق شیخ نے وزیرریلوے کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی، جس پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مطمئن نظر آئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سینیٹر عتیق شیخ ایم کیو ایم چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرنے کے خواہاں ہیں، ماضی میں بھی وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے وقت مانگ چکے ہیں، جس پر میاں نواز شریف نے جلد ملاقات کیلئے وقت دینے کی حامی بھری تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…