منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ بھی نذر آتش کرنے کی کوشش،انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی‎

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی مبشر لقمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میری چڑیل نے مجھے تین اہم مخبریاں دی ہیں اور وارننگ بھی دی ہے کہ میرے جتنے بھی چاہنے والے ہیں میں ان سے کہوں کہ ان تین عمارتوں سے دور رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ تین عمارتیں ہیں جن میں متوقع طور پر جسٹس باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ رکھی ہوئی ہے۔کیونکہ جس بھی عمارت میں شریف خاندان کے

خلاف ثبوت ہوتا ہے اس کو آگ لگ جاتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔، ایل ڈی اے کی بلڈنگ میں لگی آگ میں غالباً نو سے گیارہ لوگ جل کر مارے گئے لیکن بہت آسانی سے کہہ دیا گیا کہ ریکارڈ جلا ہے۔ نندی پور پراجیکٹ کے ریکارڈ کو آگ لگ گئی، چودھری شوگر مل کے ریکارڈ کو بھی آگ لگی ، اس کے علاوہ شریف خاندان کے خلاف موجود کرپشن کے ریکارڈز کو بھی آگ لگ گئی ۔اب جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک ہونے جا رہی ہے اور ان کو ڈر ہے کہ لارجر بنچ نے اگر ان کی اپیل مسترد کر دی تو رپورٹ پبلک ہو جائے گی ۔ مبشر لقمان نے کہاکہ ان لوگوں نے رپورٹ کے کچھ حصے بھی حذف کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس رپورٹ کی سرکاری طور پر تین کاپیاں ہیں۔ جس کے تحت تین اہم عمارتوں کو آگ لگنے کا خدشہ ہے۔مبشر لقمان نے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی سنئے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…