جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نئے دور کا آغاز،روس کی پاکستان کو ایک اوربڑی پیشکش افغانستان کے معاملے پر امریکہ کو سرپرائز دیدیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی‘ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن و امان کے مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے۔ جمعہ کو خواجہ محمد آصف نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان

میں امن و امان کے مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوں۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سرگی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اورخطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں لیڈروں نیافغانستان میں قیام امن کیلئے تجاویز پربھی بات چیت کی۔ سرگی لاروف نے خواجہ آصف کو ماسکو کے دورہ کی دعوت دی اور کہا کہ آئندہ بین الحکومتی کمیشن تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی روابط بڑھانے کی راہ تلاش کرے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک کی وزارت کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ نیویارک میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک چارٹر اوراصولوں پرعملدرآمد کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصورکرتا ہے۔اجلاس ہی کے دوران وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات غیر رسمی تھی جس میں انہوں نے سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…