اسلام آباد (نیوزڈیسک)ن لیگ کے اہم رہنما مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ نواز شریف کو یمن فوج نہ بھیجنے کی سزا دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مطالبے پر یمن فوج نہ بھیجنا سب کو مشترکہ فیصلہ تھا لیکن حکومت کی جانب سے یمن جنگ میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پاکستان کی
فوج وہاں نہیں بھیجی تواس ہی وجہ سے نواز شریف کو سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یمن فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ مشترکہ فیصلہ تھا لیکن سزا صرف نواز شریف کو ملی ۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے دور اقتدار میں سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد طلب کی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے یمن
کے معاملے پر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے سعودی عرب کو انکار کردیاگیاتھا ، پارلیمنٹ نے فیصلہ دیاتھا کہ اس جنگ میں نہ پڑا جائے جس پر حکومت نے سعودی عرب کو انکارکردیا ،یمن کے معاملے پر پاکستان کی شروع سے ہی غیرجانبدار پالیسی ہے اور قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک بھی
پاکستان کے انکار کی وجہ بنے تھے ۔