جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

چوہدری نثار اور بلاول بھٹو کیا کرتے ہیں؟ شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو گھونگھٹ اتارنے کا مشورہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

گھونگھٹ اتاردو، بلاول مت بنو، شاہد خاقان نفلوں کی مار ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے ان کے علاوہ لیاقت جتوئی کہتے ہیں کہ اب زرداری کا سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے حیدر آباد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہاں عوام کا سمندر ہے، دادو میں تو جلسی ہوئی تھی، شریف خاندان تو اپنی بنائی ہوئی نیب عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہاکہ میرے پاس ایک گولی والا پستول ہے جو 62، 63 میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹھک کرکے لگا ہے، اب پورے خاندان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اب وزیراعظم شاہد خاقان کی باری ہے، شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے چیلنج کیا، اگر میں ثابت نہ کروں کہ ایل این جی کے تم پارٹنر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے سندھ کی عوام سے کہا کہ اٹھو اور ان چوروں، ڈاکوؤں کے خلاف اعلان جنگ کر دو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…