اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سندھ کے بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل،لیاقت جتوئی نے ’’کپتان‘‘ کو سرپرائز دیدیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ میں سیاسی رہنماؤں سے رابطوں اور شمولیتوں کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین لیاقت جتوئی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں عمران اسماعیل،ثمر علی خان، سید کاظم شاہ، ذولفقار ہالیپوٹو ، دیوان سچل نے شرکت کی ۔ کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے جاری رہا اور اجلاس میں متوقع شمولیتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا اور سندھ کی سیاسی جماعتوں کے متعدد رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوا۔

کمیٹی کے سربراہ لیاقت جتوئی نے کمیٹی کے سامنے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مسلسل بیٹ گورننس نے صوبے کو معاشی طور پر کمزور اور عوام کو بد حال کردیا اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے ایک اچھی حکومت کا خلاء موجود ہے جو انشاء اللہ تحریک انصاف پر کرے گی اور سندھ کو کرپشن فری اور مثالی صوبہ بنائے گی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شمولیت کے لئے متوقع ناموں کو منظوری کے لئے چیئرمین عمران خان کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…