بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نئی بھرتیاں شروع،سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کو بڑی خبر سنادی گئی،شیڈول جاری

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں مختلف اسامیوں کے Sreening Test کے لئے شیڈول جاری کردیاہے ۔ جس کے مطابق یہ ٹیسٹ پشاورکے مختلف مراکز میں 3اکتوبر سے 11 اکتوبر 2017 ء تک لئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوٰۃ ،عشر،سماجی بہبود اورترقی خواتین میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) کے تمام زون کے امیدواروں کا ٹسٹ 3 اکتوبر 2017 ء کو صبح کے سیشن میں ہوگا

جبکہ اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ کی 16 پوسٹوں کے زون ایک کاٹسٹ 3 اکتوبر کو شام کے سیشن ،زون 3 کا 4اکتوبر (صبح کے سیشن) ، زون 2 کا4 اکتوبر(شام کے سیشن) اورزون 4 اور5 کا ٹیسٹ 5 اکتوبر 2017 ء کو( صبح سیشن میں) منعقد کیاجائے گا۔ اس طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم کے22 آفس اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لئے زون ایک کاٹسٹ 5 اکتوبر (شام) ، زون 2 کا ٹسٹ 6 اکتوبر (صبح) ،زون 3 کا 7 اکتوبر(صبح ) ،زون 4 کا7 اکتوبر(شام) اورزون 5 کا 9 اکتوبر (صبح کے سیشن میں)کو منعقد کیاجائے گا۔اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 12 اسسٹنٹ کے اسامیوں کے لئے زون 1 اور2 کاٹسٹ 9 اکتوبر(شام) اورزون 3 ،4 اور5 کاٹسٹ 10 اکتوبر (صبح) کے سیشن میں منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں محکمہ جیل میں 15 اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹس کی اسامیوں کے لئے زون 1 اور5 کاٹسٹ 10 اکتوبر (شام)، زون 2 کا 11 اکتوبر (صبح) اور زون3 ، 4 کاٹسٹ11 اکتوبر (شام کے سیشن میں)منعقد ہوگا۔ اس طرح لیڈی اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے ایک اسامی کے لئے ٹسٹ 11 اکتوبر (شام)کوہوگا۔تمام متعلقہ امیدواروں کوان کے ڈاکخانے کے پتے پرکال لیٹرز بھیج دیئے گئے ہیں تاہم جوامیدوار 26 ستمبر 2017 ء تک کال لیٹر وصول نہ کرسکے ہوں وہ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ www.kppsc.gov.pk سے اپنا کال لیٹر حاصل کرسکتے ہیں یا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن 2۔

فورٹ روڈ کے فون نمبر091-9214131, 091-9213563/9212897پررابطہ کریں یا ڈپلیکٹ کال لیٹر ذاتی طورپر پبلک سروس کمیشن سے حاصل کرلیں ۔تمام امیدواروں سے کہاگیا ہے کہ ٹسٹ کے دن ٹسٹ کے لئے آنے والے تمام امیدوارکال لیٹر کے ہمراہ اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لائیں ۔اسی صورت میں ہی امیدواروں کوامتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…