جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق طاہر القادری کو کیا دھمکیاں دیتے رہے؟سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق دھماکہ خیز انکشاف

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے اینکر صابر شاکر نے سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ منظر عام پر لانے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی باقر نجفی رپورٹ جب منظر عام پر آجائے گی تو ماڈل ٹائون کا پورا سانحہ ری اوپن ہو گا، اور نئے سرے سے اس کی انویسٹی گیشن ہو گی۔ جب باقر نجفی کمیشن

سانحہ کی تحقیقات کر رہا تھا تو اس وقت سانحہ میں ملوث پولیس افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے گئے تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان بھی ریکارڈ ہوا تھا اور شہباز شریف نے ایک بیان حلفی بھی جمع کروایا تھا۔ بیان حلفی میں شہباز شریف نے خود کو انتہائی معصوم ثابت کیا ہے ، بیان حلفی میں شہباز شریف کاکہنا تھا کہ میرے علم میں جب یہ بات آئی تو میں نے یہ کیا اور میں یہ آرڈر پاس کیا جو کہ ساری باتیں ریکارڈ پر ہیں۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام بیانات کو کہیں اور سے تصدیق نہیں مل سکی، ہوم سیکرٹری کا بیان کچھ اور تھا جبکہ ڈاکٹر توقیر نے کچھ اور کہا جبکہ پولیس افسران بھی مختلف بات کرتے رہے، ڈی سی اور ڈی آئی جی کے بیانات میں بھی تضاد تھا۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی انکوائری کے دوران ملوث تمام افراد نے اسی طرح کا رویہ اختیار کیا ہوا تھا کہ جیسے پانامہ میں شریف فیملی نے اختیار کیا تھا۔ پانامہ کیس میں شریف فیملی کے وکلا جیسے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے رہے اسی طرح سانحہ ماڈل ٹائون کے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے بھی ملوث افراد ایک دوسرے پر ڈالتے رہے ہیں اور کمیشن کو گھمانے کی کوشش کی تھی اور بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ باقر نجفی کمیشن کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے گا ، اگر ہم کامن سینس استعمال

کرتے ہوئے غور کریں تو معلوم ہو گا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن نے تمام بیانات میں موجود تضادات کو اکٹھا کیا ہو گااور اس کے بعد اپنی رپورٹ Submitکر دی اور کچھ مزید ثبوت مل گئے۔ تمام ملوث افراد نے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کی ۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی وطن واپسی کے اعلان کے بعدوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے باقاعدہ

ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ ہم آپ کے استقبال کیلئے تیار ہیں اور آپ کو سبق سکھا دیں گے، صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ ایک باقاعدہ پلاننگ کے تحت کیا گیاکہ طاہر القادری کو روک کر پہلے دھمکیاں دی جائیں اور اگر دھمکیوں سے کام نہیں بنتا تو پھر یہ کام کیا جائےگا اور پھر ماڈل ٹائون کا سانحہ پیش آیا۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ سعد رفیق جو کچن کیبنٹ

کا حصہ ہیں ان سے تفتیش کی جائے گی کہ آپ نے یہ بات کیسے کر دی تھی کیونکہ ابھی طاہر القادری نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ماڈل ٹائون کا سانحہ ہوا۔صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ کیس جب ری اوپن ہو گا اور ایک نئی جے آئی ٹی بنے گی پانامہ طرز کی تو اس کے بعد یہ تمام ملوث لوگ منظر عام پر آئیں گے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت ابھی تک باقر

نجفی رپورٹ کو منظر عام پر آنے سے روک رہی ہے۔ رپورٹ سے متعلق تین افراد کو معلوم ہے جن میں جسٹس باقر نجفی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناکہ اس رپورٹ میں کیا لکھا ہوا ہے، اس رپورٹ میں ایسا کچھ لکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ تمام بڑے اس رپورٹ کو سامنے آنے سے روک رہے ہیں اور دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ

کے حکم نامے کے بعد آج متاثرین رپورٹ کے حصول کیلئے جب رابطہ کرینگے تو انہیں وہ رپورٹ نہیں دی جائے گی جس کے بعد ایک نئی عدالتی جنگ کا آغاز ہو گا۔ ۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…