اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کی آمد کی خوشی میں ’’چائے والے‘‘ نے تین من دودھ کی چائے کہاں مفت بانٹ دی؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی کے چیئرمین بلاول کے آنے کی خوشی میں ایک جیالے نے مفت چائے تقسیم کرنا شروع کردی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج ساہیوال میں پیپلز پارٹی جلسہ کرنے جاری ہے جس کے لیے بلاول بھٹو یہاں پہنچ رہے ہیں،

پی پی کے کارکنوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ 20 سال بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت یہاں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، اور ایک چائے والا جیالا خوشی کے مارے لوگوں میں مفت چائے تقسیم کررہا ہے ۔پی پی کے جیالے چائے والے نے اس حوالے سے بتایا کہ آج پہلی بار بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو یہاں آرہے ہیں اس خوش میں صبح سے تین من دودھ کی چائے مفت تقسیم کرچکا ہوں اور چائے بھی اسپیشل گڑ والی ہے، صبح سے بچے، بزرگ اور خواتین بھی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے چائے پی رہی ہیں۔دوسری جانب پی پی پی پنجاب کی اعلیٰ قیادت پہلے ہی ساہیوال پہنچ چکی ہے۔ جلسہ عام سے قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، میاں منظور احمد وٹو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، ساہیوال ڈویژن کے صدر خرم جہانگیر وٹو اور ضلع ساہیوال کے صدر ذکی چودھری سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن کی جلسہ میں شرکت بھی متوقع ہے۔قبل ازیںبلاول بھٹو کوسخت سکیورٹی میں بلاول ہائوس پہنچایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا چنیوٹ اور فتح جنگ کے بعد ساہیوال میں یہ تیسرا بڑا جلسہ ہوگا جس میں پیپلز پارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…